Yasir Nawaz donating plasma after recovered from coronavirus
image via social media

یاسر نواز کا کرونا سے صحت یاب ہونے کے بعد پلازما عطیہ کرنے کی ویڈیو وائرل، دوسروں سے بھی پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے یاسر نواز نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کو اس مشکل وقت سے نکالا ہے، آپ کا بھی فرض بنتا ہے باقی کرونا وائرس کے مریضوں کی جان بچانے کے لیے اپنا پلازما عطیہ کریں اور انسانیت کا حق ادا کریں۔

Video: Yasir Nawaz donating Plasma after recovering from Corona virus

یاسر نواز کا کرونا سے صحت یاب ہونے کے بعد پلازما عطیہ کرنے کی ویڈیو وائرل، دوسروں سے اپیل۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ ہفتے قبل پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار یاسر نواز ان کی اہلیہ ندا یاسر اور بچے کرونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے، جنہوں نے کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا تھا۔

قرنطینہ میں رہنے کے بعد یاسر نواز ان کی اہلیہ ندا یاسر اور بچوں کے کرونا کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ٹیسٹ منفی آنے کے بعد یاسر نواز کی اپنا پلازما دوسرے کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے عطیہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، وائرل ہونے والی ویڈیو میں یاسر نواز کو واضح طور پر پلازما عطیہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار یاسر نواز نے اپنا پلازما عطیہ کرنے کے دوران وائرل ہونے والی ویڈیو میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے دوسرے مریضوں سے بھی پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے، یاسر نواز کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ جو لوگ بھی اس وقت میری یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں اور کرونا وائرس سے صحت یاب ہیں میری ان تمام بھائیوں درخواست ہے کہ وہ بھی اپنا پلازما عطیہ کریں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں یاسر نواز کا مزید کہنا تھا کہ پلازما عطیہ کرنا ثواب بھی ہے اور ایک نیکی بھی، اللہ تعالی نے آپ کو مشکل مرض میں ڈالا تھا اور اسی نے آپ کو اس سے باہر نکالا ہے تو آپ لوگوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ پلازما عطیہ کرکے انسانیت کا فرض ادا کریں۔ میرا ویڈیو بنانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ مجھے دیکھ کر دوسرے لوگ بھی اپنا پلازما عطیہ کریں اور دوسروں کی زندگی بچائیں، جس کا اجر آپ کو اللہ تعالی عطا کرے گا۔

Leave a Reply