استاد سارنگ شر کے کرتوت
استاد سارنگ شر

خیرپور میرس کی تحصیل میں رٹائرڈ استاد کی طرف سے ٹیوشن کے بہانے بچوں کے ساتھ بدفعلی اور اجتماعی بدفعلی کی تربیت دینے کا انکشاف، مجرم بچوں سے جنسی زیادتی کی ویڈیوز وائرل کرتا رہا۔

خیرپور میرس کی تحصیل ٹھری میری واھ میں ایک بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ ٹھری میر واہ شہر کے نیبائو محلے کا گریڈ سترہ کا ریٹائرڈ استاد سارنگ شر گزشتہ کئی سالوں سے ٹیوشن سینٹر کے بہانے کئی معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کرتا اور ان سے آپس میں ہی اجتماعی بدفعلی کروا کر ریکارڈنگ کرتا رہا۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ معصوم بچوں سے خود بھی بدفعلی کرتا دکھائی دیتا ہے۔ اور انہیں آپس میں بدفعلی کروا کر ریکارڈنگ کر کہ انہیں بلیک میل بھی کرتا رہا ہے۔ اہل محلہ کی جانب سے اس استاد کی کئی شکایات مقامی تھانے پر درج ہیں۔

لیکن با اثر ہونے کی وجہ سے اس پر کبھی کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ تاہم مکینوں نے یہ بھی شک ظاہر کیا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ کہیں یہ بندہ ڈارک ویب کیلئے تو کام نہیں کرتا تھا۔

ویڈیو: خیرپور،سندھ، کا استاد سارنگ شر کون ہے؟ مکمل تفصیلات۔

استاد سارنگ شر کے کرتوت سامنے آنے پہ اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں، اور ملزم کے خلاف مظبوط پراثر قانونی کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply