Sadaf memon gifts luxurious house to Sharjeel memon

شرجیل میمن کی اہلیہ انہیں انکی سالگرہ پر نیا عالیشان گھرگفٹ کرتے ہوئے ۔۔ دیکھئے شرجیل میمن اس پرتعیش گھر کے اندرونی مناظر، نیچے دی گئی ویڈیو میں۔

شرجیل میمن کی اہلیہ صدف میمن نے شرجیل میمن کو انکی سالگرہ پر نیا پرتعیش گھر گفٹ کیا جسے شرجیل میمن کی اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیا، اس موقع پر شرجیل میمن کی اہلیہ شرجیل میمن کو یہ کہتے نظر آتی ہیں کہ کہو شکر الحمداللہ! اللہ ہمیں یہ نصیب کرنا خوشیوں کے ساتھ۔

شرجیل میمن کی اہلیہ نے گھر کے اندرونی مناظر دکھا اور کہا کہ یہ میری طرف سے آپکو (شرجیل میمن) کو تحفہ ہے۔

شرجیل میمن کی اہلیہ شرجیل میمن سے کہتی ہیں کہ آپ کی 45 ویں سالگرہ ہے جس پر شرجیل میمن کہتے ہیں کہ انکی 46 ویں سالگرہ ہے۔ اس پر انکی اہلیہ کہتی ہیں کہ اگر آپ 46 کے ہو تو میں 40 کی ہوں جس کا مطلب ہے کہ آپ مجھ سے 6 سال بڑے ہو۔ میں 1979 کی پیدائش ہوں۔

اس ویڈیو میں شرجیل میمن کی اہلیہ پرتعیش کھانوں کی تصاویر بھی شئیر کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شرجیل میمن کی اہلیہ کو نیب متعدد بار طلب کرچکی ہے۔ نیب نے شرجیل میمن کے خلاف جو ریفرنس دائر کیا تھا، اس ریفرنس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل بھی ملزم نامزد ہیں۔

نیب کا موقف تھا کہ شرجیل میمن، بیگم اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزمان نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے، جس کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، ملزمان پر دو ارب 27 کروڑ اور 9 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ بعدازاں شرجیل میمن کوعدالت نے ضمانت دیدی تھی اور آج تک شرجیل میمن ضمانت پر ہیں۔

یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے ہورہے ہیں، کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ گھر دراصل شرجیل میمن کا ہی ہوگا لیکن جو شرجیل میمن نے کرپشن کی کمائی سے اپنی اہلیہ کے نام سے خریدا ہوگا، اب شرجیل میمن کی اہلیہ یہ گھر اپنے شوہر کو گفٹ کرکے نیب اور دیگر اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہوگی۔

خیال رہے کہ ماضی میں ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں جب سیاستدان اپنے بچوں یا بچے سیاستدانوں کو گفٹ کررہے ہوں ، ماضی میں اسحاق ڈار کا ایک واقعہ سامنے آیا تھا جب اس نے اپنے بیٹے کو 40 لاکھ ڈالر کا قرض حسنہ دیا، جس پر کچھ صحافیوں اور وزیراعظم عمران خان نے بھی سوالات اٹھائے۔

اسی طرح نوازشریف کے مریم نواز کو رقوم کے تحائف اور حسین نواز کے اپنے والد نوازشریف کو رقوم کے تحائف کی روداد پانامہ کیس میں سامنے آچکی ہے۔

Leave a Reply