Sheikh Rohail Asghar

“وزیراعظم عمران خان آج کل بہت ہی مہنگا کپڑا پہن رہے ہیں،انہیں جواب دیتے ہوئے منی ٹریل دینی چاہیے” ‏اندھا بن کر نواز شریف کی کرپشن کا دفاع کرنے والے شیخ روحیل اصغر نے وزیر اعظم عمران خان کے کپڑوں کا حساب مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج کل اپنے پہناوے کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں کافی مشہور نظر آ رہے ہیں، جہاں ان کے چاہنے والوں کی طرف سے ان کے لباس کی بے حد تعریف کی جا رہی ہے وہیں ان کے مخالفین کی جانب سے طرح طرح کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے لباس (شلوار قمیض) کے حوالے سے ن لیگ کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی جانب سے مضحکہ خیز انکشاف کیا گیا، روحیل اصغر کا اپنے انکشاف میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ایک شلوار قمیض کی قیمت 48000روپے ہے، اگر آپ وہ خود خریدتے ہیں تو انہیں جواب دیتے ہوئے منی ٹریل دینی چاہیے۔

خبر رساں ادارے کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ میں نے جو اس وقت لباس پہنا ہے اس کا کپڑا بہت ہی عام سا کپڑا ہے۔

لیکن وزیراعظم عمران خان صاحب آج کل بہت ہی مہنگا کپڑا پہن رہے ہیں جس کی ایک شلوار قمیض کے جوڑے کی قیمت 48000 روپے بنتی ہے، جس کی انہیں منی ٹریل دینی ہوگی، اگر وہ اپنا لباس  خود نہیں خریدتے اور کوئی اور خرید کر لاتا ہے تو اسے بھی منی ٹریل دینا ہو گی۔

روحیل اصغر کا نجی ٹی وی کے نمائندے کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کہیں سے کچھ بھی نکال سکتے ہیں، اگر انہوں نے دس سوٹ لیے ہیں تو 48000 روپے کو دس کے ساتھ ضرب دیں اور دیکھیں کہ کتنی رقم بنتی ہے۔

1 COMMENT

Leave a Reply