
راولپنڈی: نا معلوم افراد نے خواجہ سراوں کا جینا محال کر دیا، قاسم بٹ نامی فرد نے فنکشن پر بلایا اور نازیبا حرکات کیں، خواجہ سراؤں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی گئیں۔
سوشل میڈیا پہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندوق بردار شخص خواجہ سراؤں کو تھپڑ مار رہا ہے اور ان کے سارے کپڑے اتروا رہا ہے۔ خواجہ سرا ہاتھ جوڑ رہے ہیں اور اس شخص کے اس رویے کا شکوہ کر رہے ہیں۔
لیکن بندوق بردار شخص ان کے کپڑے اتروانے کی ضد پہ اڑا ہوا ہے، اسی اثناء میں خوف کے مارے ایک خواجہ سرا نے اپنے کپڑے اتارنے شروع کر دیے۔
خواجہ سرا جولی کا کہنا تھا “ہمیں مارا پیٹا گیا، دھمکیاں دی گئیں، ہمیں بغیرکسی وجہ کے ہر شہر میں یر غنال بنایا جا ریا ہے”۔