Amir Qureshi accused of Stripping girl in the street of Rawalpindi along with his friends and making video

راولپنڈی، تھانہ وارث علی خان کے علاقہ میں چار اوباش نوجوانوں نے لڑکی کو گلیوں میں برہنہ کر کے ویڈیو بنا لی، پولیس کی کاروائی سے پہلے لڑکوں نے عبوری ضمانت حاصل کر لی۔ واقع کی ویڈیو ذیل میں دیکھیں۔

راولپنڈی، لڑکی کو برہنہ کر کے ویڈیو بنا لی، برہنہ کرنے والے چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ باقی تین کی عبوری ضمانت۔ واقع کی ویڈیو اور تفصیلات دیکھیں۔

Posted by Viral Trends on Friday, August 7, 2020
Video of Rawalpindi incident

تفیصلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقہ میں راہ چلتی لڑکی (رباب غلام سکینہ) کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم عامر قریشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

*راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ 4 نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کر دیا ویڈیو بنا کر شوشل میڈیا پے ڈال دی*

Posted by Pakistani Awam Ki Awaz on Thursday, August 6, 2020
Video of Rawalpindi incident: Summary of the article: Four boys Accused of Stripping a girl in the street and making her video.

پولیس کے مطابق ملزم عامر قریشی کو متاثرہ لڑکی نے عدالت کے سامنےاپنے بیان میں نامزد کیا تھا۔ سی پی او محمد احسن یونس کے نوٹس پر واقعہ کا مقدمہ 15 جولائی کو پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

سی سی پی او احسن یونس کے مطابق واقعے کے دیگر ملزمان ارسلان اکرم اور محسن اکرم عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں ۔ دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کینسل کروانے کیلئے عدالت سے رابطہ کیا ہے اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں بھی گرفتار کیا جاۓ گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں لڑکی سے انسانیت سوز سلوک واقعے کا نوٹس لے لیا۔ آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے، ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل راولپنڈی میں 4 اوباش وجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کر کے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔ پولیس نے نامزد ملزمان کے ساتھی عامر قریشی کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی دو ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔

Leave a Reply