وزیر اعظم عمران خان کا خراب معیشت کا طعنہ دینے والوں کو اعداد و شمار کے ساتھ جواب۔۔۔۔۔اب تک پچھلی حکومت کے لیے 5 ہزار ارب کے قرض واپس کر چکے ہیں ۔

Video: prime Minister Imran Khan live speech in National Assembly

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ2013 میں ملکی قرض 16 ہزار ارب روپے تھا اور جب حکومت میں آئے تو ملکی قرض 30 ہزار ارب روپے تھا۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو زر مبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم پرانے کانٹریکٹس کی وجہ سے پھنس گئے بجلی مہنگی پروڈیوس ہو رہی ہے اور سستی بیچ رہے ہیں اسی طرح گیس کا کانٹریکٹ 15 سال کا کر لیا اور اب گیس سستی ہو گئی ہے ہمیں ان لائبیلیٹیز کے ساتھ پاکستان ملا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کو دیکھتی ہے سر پلس ہے کہ نہیں آج ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ 20 ارب ڈالر سے 3 ارب ڈالر پر آیا ہے اور ہمارا پرائمری ڈیفیسٹ بھی سرپلس تو نہیں ہوا مگر لیول ہو گیا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مزید کہا کہ ہم اب تک پچھلی حکومت کے لیے 5 ہزار ارب کے قرض واپس کر چکے ہیں۔

2 COMMENTS

  1. ویڈیو: نوازشریف، اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر اس کلیئے کام کرتا تھا، بینظیر بھٹو - Urdu News

    […] دیا کہ اسامہ بن لادن غدار تھا۔ ‏خواجہ آصف کو چاہیے کہ عمران خان پر تنقید سے پہلے اپنے نواز شریف کے کرتوت بھی سُن لے کہ […]

  2. شازیہ مری کی قومی اسمبلی میں وزیراعظم پہ سستے الفاظ سے تنقید -

    […] ہو کر قومی اسمبلی میں پہنچی) شازیہ مری نے وزیراعظم عمران خان پہ سستے الفاظ سے تنقید کی جس پہ سوشل میڈیا پہ شازیہ مری […]

Leave a Reply