کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کے خاندان کے ایک فرد نے مبینہ طور پر ایئر کولر کا پلگ لگانے کیلئے مریض کے وینٹی لیٹر کا پلگ نکال دیا ، جس سے مریض کی موت ہوگئی۔

Video: Patient Died after relative unplug the oxygen-ventilator in order to plugi-n room cooler

تفصیلات کے مطابق، بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع کوٹا کے رہائشی 40 سالہ شخص کو 13 جون کو کورونا وائرس کے شبے میں سرکاری ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا، 15 جون کو آئی سی یو کےایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر اس مریض کو  آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

مریض کے خاندان والے آئسولیشن وارڈ میں گرمی کی شدت کے باعث  نیا ایئر کولر خرید کر لے آئے ، کولر کو چلانے کیلئے وہ ساکٹ ڈھونڈھ رہے تھے مبینہ طور پر انہوں نے مریض کے وینٹی لیٹر کے پلگ کو نکال کر اس ساکٹ میں کولر کا پلگ لگایا ، مگرتقریبا آدھے گھنٹے بعد وینٹی لیٹر نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

مریض کے گھر والوں نے فورا ڈاکٹرز اور انتظامیہ کو مطلع کیا مگر تب تک ان کا مریض دم توڑ چکا تھا، ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نوین سکسینا کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جوہفتے تک واقعے سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئسولیشن وارڈ کے میڈیکل سٹاف نے کمیٹی کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کروادیے ہیں مگر مرحوم کے گھر والے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکاری ہیں، بہرحال اس واقعے میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی ضرور کریں گے۔

Leave a Reply