Video: Call of Duty, Modern Warfare Season trailer

ایکشن سے بھرپور گیم ‘کال آف ڈیوٹی’ ماڈرن وارفیئر سیزن 4 میں پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کا کردار بھی شامل کر دیا گیا۔

Pakistan SSS commando Kayani included in Call of Duty Season 4

ویڈیو گیمز کے شوقین لوگ جانتے ہیں کہ ان گیمز کا کیا مزا ہے اور یہ مزا اس وقت دوبالا ہو جاتا ہے جب اس میں آپ کے پسندیدہ اصل زندگی کے ہیروز شامل ہوں۔

اسی سلسلے میں بات کرتے ہیں ایکشن سے بھرپور مشہور زمانہ گیم کال آف ڈیوٹی ماڈرن وار فیئر سیزن4 کی جس میں پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کا کردار بھی گیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

گیم میں شامل کیے گئے اس کردار کو کیانی نام کے پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو سے تشبیح دی گئی ہے۔

Pakistan army SSG makes an appearance in Call of duty modern warfare season 4 as Urzikstan SSG. Also, it looks like they even modeled the character on an actual, real-life SSG commando .

Posted by ACE of PAF on Friday, June 12, 2020

کچھ عرصہ قبل کیانی نامی ایک ایس ایس جی کمانڈو کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بڑی پذیرائی حاصل ہوئی تھی کیونکہ اس کمانڈو کی وردی پر لگے بیجز اس کی ٹریننگ کا خوب احوال بتاتے ہیں۔

Leave a Reply