
حال ہی میں پاکستان ٹیلیویژن پر چلنے والے ترکش ڈرامہ ارتغرل کو پاکستان میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی لیکن اس کے ساتھ ہی پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کو اپنی کمائی خطرے میں نظر آنے لگی۔
بہت سارے پاکستانی شوبز ستاروں نے ارتغرل دکھائے جانے پہ اعتراض اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت دوسروں کی ثقافت کی بجائے پاکستان کی ثقافت دکھائے اور پاکستانی فلموں اور ڈراموں پہ پیسہ لگا کر ان کو پروموٹ کرے۔
تاہم پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ڈراموں، فلموں اور شوز کا پاکستانی ثقافت سے دور کا تعلق بھی نظر نہیں آتا۔ زیادہ تر فلمیں اور ڈرامے دشمن ملک بھارت کی تقلید کرتے نظر آتے ہیں۔
گزشتہ چند دنوں پہ ایک گیم شو کا چھوٹا سا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں نازیبا گفتگو، لڑکیوں کے نازیبا لباس اور ایسی ہی حرکتوں پر عوام میں شدید غصہ دیکھنے میں نظر آیا ہے۔
عوام نے اس شو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ارتغرل پہ اعتراض ہے اور اپنا گٹر دکھانے کا شوق ہے۔
تاہم یہ گیم شو صرف ایک مثال ہے اور اس جیسے بیسیوں ڈرامے اور گیم شوز ایسی ہی نازیبا ثقافت کا پرچار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔