Little angel asks for help

“میرا نام اقرا بتول ہے، انہوں نے میرا گھر چھین لیا” ‏آئسکریم بیچنے والے کی معصوم بچی ہاتھ جوڑ کر قبضہ گروپ کے خلاف مدد مانگ رہی ہے، ویڈیو ذیل میں دیکھیں۔

Video: little girl appealing for help against Land grabbers

تفصیلات کے مطابق، ملتان کے علاقے پیراں غائب روڈ کی ایک بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک معصوم بچی ہاتھ جوڑ کر حکام بالا سے مدد کی اپیل کر رہی ہے۔

اقرا بتول نامی یہ بچی ایک غریب آئسکریم بیچنے والے کی بیٹی ہے جس کے مکان پہ قبضہ مافیا نے زبردستی قبضہ کر لیا۔

مذکورہ مکان کا پتہ “پیراں غائب روڈ، بلاک ز مکان نمبر 274، بتایا گیا ہے۔

بچی کی ویڈیو وائرل ہونے پہ پنجاب پولیس کا اس معاملے میں دخل اندازی سے معذوری کا عذر سامنے آیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ دیوانی نوعیت کا ہے لہذا پولیس کوئی کاروائی نہیں کرے گی۔

Leave a Reply