
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون نے آشنا کو گھر بلا کر مردانہ خصوصیات سے محروم کر دیا۔
پولیس کے مطابق ہربنس پورہ میں اقبال نامی شخص کے ایک خاتون ممتاز سے مراسم تھے، اس نے اقبال کو گھر بلایا اور تیز دھار آلے سے اس کے جسم کا نازک حصہ کاٹ دیا۔ زخمی اقبال کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے اقبال کی مدعیت میں خاتون ممتاز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وہاڑی کے محنت کش اقبال کے خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور ان کا یہ تعلق 18 سال کے لمبے عرصے پر محیط ہے۔ تاہم اسی دوران ان کے تعلق میں خرابی پیدا ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال کے کسی دوسری خاتون کے سات بھی تعلقات تھے جس پر خاتون نے اسے دھوکہ دہی کا مرتکب جان کر عبرت ناک سزا دینے کا فیصلہ کیا۔