بھارتی پنجاب کا ایک چینل بھارت کی مکروہ سوچ دکھانے اور پاک فوج کی تعریف اور پاکستان سے محبت کا اظہار کرنے لگا۔

چند الفاظ بھارتی پنجاب سے

Posted by Best Things on Sunday, June 21, 2020
Video of Indian Punjab’s News channel praising Pakistan

بھارتی پنجاب کے ایک چینل نے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سکھ، پاکستان کے ایرمارشل نور خان کی عزت اپنے سکھ جرنیلوں سے بھی زیادہ کرتے ہیں۔

کیونکہ ماضی کی ایک جنگ میں جب امرتسر، شری دربار صاحب کے بالکل قریب جان بوجھ کر لگایا گیا بھارت کا راڈار پاکستانی ایرفورس کے نشانے پہ آیا تو ایر مارشل نور خان نے اپنے جہازوں کو یہ کہہ کر واپس بلا لیا کہ اگر شری دربار صاحب کو نقصان پہنچا تو میں اس جہاز کے پائلٹ کو رن وے پر گولی مار دوں گا”۔

بھارتی چینل کا کہنا تھا کہ یہ پکی بات ہے کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر یہ راڈار شری دربار صاحب کے قریب لگایا تاکہ پاکستان کے حملے میں سکھوں کے دربار صاحب کو نقصان پہنچے اور سکھ بھی پاکستان سے نفرت کرنے لگیں۔

لیکن ائرمارشل نورخان نے اپنے جہازوں کو واپسی کا حکم دے کر سکھ قوم پہ احسان کیا اور بھارتی سازش کو بھی ناکام بنا دیا۔

Leave a Reply