Hujra Shah muqeem SHO

آسمان گرا نہ زمین پھٹی ، شادی نہ کرنے پر حجرہ شاہ مقیم کا ایس ایچ او لڑکی کو تھانے میں برہنہ کر کے تشدد کانشانہ بناتا رہا اور اس کے اوپر شراب ڈال کر جسم کو دانتوں سے کاٹتا رہا۔

اوکاڑہ پولیس کے ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء سے شادی نہ کرنا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا رات بھر تھانہ کی رہائش گاہ پر شراب پی کر برہنہ کر کے رسے سے باندھ کر الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بناتا رہا اور (ص)نامی لڑکی کے منہ پر زبردستی ولایتی شراب بھی چھڑکتا رہا لڑکی کے بازوؤں پر دانتوں سے جگہ جگہ کاٹتا رہا۔

Video statement of the girl

لڑکی کا سر تین جگہ سے زخمی کرنے کے بعد کہنے لگا مجھے انکار کیا ہے ایک ایس ایچ او کو انکاری کیا ہے ابھی شادی کرو گی یا نہیں تیرے باپ کو بھی اٹھا لاتا ہوں انکاری پر تھانے کے لمبے چھتر سے ساری رات مار پیٹ کرتا رہا۔

ص) نامی لڑکی کی چیخ وپکار سے نہ تو زمین پھٹی اور نہ آسمان گرا، نہ ہی کھانے پکانے والا کک آیا اور نہ ہی پرائیویٹ ڈرائیور حالانکہ یہ دونوں پرائیویٹ ملازم بھی اسی تھانہ کی رہائش پر موجود تھے۔ جو چیخ و پکار سن کر رفو چکر ہو گئے۔

(ص نامی لڑکی کے باپ نے اپنی مدعیت میں آر پی او ساھیوال کو درخواست دی ہے۔ جس پر آر پی او ساھیوال ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم کا نام سنتے ہی سیخ پاؤ ہو گئے اور بوڑھے باپ کو انصاف اور کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔

بوڑھے باپ سمیت لڑکی کے گھر والوں نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر آر پی او ساہیوال ڈی پی او اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم کو فوری طور پر معطل کرتے ھوئے اسی تھانہ کی حوالات میں بند کر کے عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایس ایچ او اس خاکی وردی کو داغ دار کرنے کی جرات نہ کرے۔

خاتون پر تشدد کے الزامات پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم کو معطل کر دیا

خاتون پر تشدد کے الزامات پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم کو معطل کر دیا۔

اردو نیوز: ترجمان پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کے الزامات پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم کو معطل کر دیا . معاملے کی انکوائری کے لیے ایس پی انویسٹیگیشن شمس الحق درانی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی ۔ڈی ایس پی صدر سرکل سلیم احمد اور ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد شامل ہیں۔

کمیٹی 2 دن میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔صبا نامی خاتون نے ایس ایچ او انجم ضیا پر تشدد کے الزامات لگائے ہیں۔

Leave a Reply