Narendra Modi funny acting

چین کا مقابلہ کرنے کا دم نہیں، اب مودی فرضیکل سٹرائیک کیلئے بالی ووڈ سے ملیں گے، بھارتی شہری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شاندار چھترول کر دی۔

Video via Harjit Singh

لداخ کے علاقے میں چین کے ساتھ ہونے والی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کا بھارتی وزیراعظم نے نیا نسخہ ایجاد کیا ہے کہ کچھ نہیں ہوا کا راگ الاپنا شروع کیا جائے اس لیے نریندر مودی نے بھارتی میڈیا کے سامنے اب حالات سے مُکرنا شروع کر دیا ہے انہوں نے اپنے میڈیا کے سامنے نیا بیان دیا ہے کہ چین نے کسی علاقے پر کوئی قبضہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی بھارتی چیک پوسٹ پر کوئی حملہ ہوا ہے۔

اب اس کے بعد دیگر ممالک میں موجود بھارتی لوگوں نے اور خود بھارت میں موجود شہریوں نے سوالات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں کہ اگر کسی علاقے پر کوئی قبضہ نہیں ہوا اور حالات اس قدر قابو میں ہیں تو پھر 20 فوجی کیسے مر گئے۔

ان حالات میں بھارتی حکومت نے بھارتی حکومت نے فیصلہ کیا ہوگا کہ اب پاکستان سے بھارتی میڈیا لڑے گا بارڈر پر فوج لڑے گی اور بی جے پی صرف الیکشن ہی لڑے گی اور بھارت کے حالات مزید بد سے بدتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ یا پھر بھارتی وزیراعظم ایک نئی فرضیکل سٹرائیک کے لیے بھارتی فلم انڈسٹری کی مدد لیں گے۔

برطانیہ میں موجود بھارتی شہری ہرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ملک کے عوام کو پاگل بنا رہا ہے اور کسی کو سچ دکھانے کی اجازت نہیں جب کہ بھارتی حکومت صبح و شام جھوٹ کے پلندے گھڑ گھڑ کر اپنی فوج کی واہ واہ میں مصروف ہے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

بھارت کے اندر حالات خراب کرنے میں آر ایس ایس کے نظریے کا ہاتھ ہے جبکہ بھارتی پنجاب میں شیو سینا نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا شروع کر رکھا ہے۔

بازاروں کو بند کرایا جا رہا ہے کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور بھارت میں موجود چائنہ بازاروں کو بند کرکے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے لیے بھارت نے ٹوپیاں اور ٹی شرٹس کا آرڈر دیا ہے جو کہ بذات خود چائنہ ہی پورا کرے گا۔

ہرجیت سنگھ نے کہا کہ چین کے خلاف بائیکاٹ کرنے والے جاہل نظریے کے پیروکار یہ بھی نہیں جانتے کہ بھارتی فوج کے استعمال میں آنے والا بیشتر اسلحہ بھی چین سے درآمد کیا جاتا ہے اور تو اور فوجیوں کی حفاظت کیلئے استعمال ہونے والی بلٹ پروف جیکٹس بھی بھارتی چائنہ سے درآمد کرتا ہے۔

Leave a Reply