Gujranwala advocate Mubashir Cheema

‏گجرانوالہ میں غریب مزدوروں کے ساتھ ظلم کی انتہا۔ ان غریب مزدوروں کی ٹریکٹر ٹرالی سے گجرانوالہ کے ایڈوکیٹ مبشر چیمہ کی گاڑی کی ٹکر ہوئی تھی۔ ایڈوکیٹ مبشر چیمہ نے غریب مزدوروں کو اپنے چیمبر میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا‎

گوجرانوالا: گاڑی کو ٹریکٹر کی ٹکر لگ جانے پر وکیل کا ڈررائیور پر بہیمانہ تشدد

Posted by 92 News HD Plus on Friday, July 3, 2020

واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں اس معاملے پہ کاروائی کیلئے کسی قسم کی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پہ ایک بیان میں کہا گیا “‏‎‎‎اس واقعہ کے حوالے سے مقامی پولیس تحقیقات کر رہی ہے تاحال کسی کی طرف سے کاروائی کے لئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم پولیس اپنے طور پر متعلقہ افراد سے معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ قانون کے مطابق مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گجرانوالہ واقع: اپڈیٹ

بعد اذاں پنجاب پولیس نے ایک اور بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ واقع کی ایف آئی آر درج کر کی گئی ہے اور ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

1 COMMENT

Leave a Reply