ایلفی والا دنبہ قربانی کیلئے

اب قربانی کی خاطر بیچے گئے دنبوں میں بھی فراڈ شروع، دنبہ بیچنے والے نے کم عمر دنبے پہ بڑے دنبے کی کھال ایلفی سے چپکا کر شہری کو چونا لگا دیا۔ ویڈیو ذیل میں دیکھیں۔

ایلفی لگا دنبہ

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے ایک شہری نے قربانی کیلئے ایک دنبہ خریدا۔ لیکن گھر پہنچنے پہ معلوم ہوا کہ بیچنے والا اسے چونا لگا گیا۔ گھر پہنچتے ہی دنبے کی بھورے رنگ کی کھال اترنا شروع ہو گئی۔

کھال اترتی دیکھ کر شہری کو تجسس ہوا۔ غور سے دیکھنے پہ انکشاف ہوا کہ کالے رنگ کے کم عمر دنبے پہ ایلفی کے ذریعے بھورے رنگ کی کھال چپکائی گئی تھی۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ جانور قربانی کی غرض سے بیچے اور خریدے جا رہے ہیں۔ لیکن لوگ اس مبارک عمل میں بھی فراڈ سے گریزاں نہیں ہو رہے۔

Leave a Reply