Foreign airlines are also active against Pakistani pilots and engineers on the issue of fake degrees, find out how many pilots and engineers have been affected
image via social media

تفصیلات کے مطابق، ڈگریوں کے معاملے پر غیر ملکی ایئرلائنز بھی پاکستانی پائلٹس اور انجینئرز کے خلاف متحرک ، 7 پائلٹس اور 56 انجینئرز متاثر ہوئے ہیں۔

Video: Suspicious license case, 141 PIA pilots license suspected.

پی آئی اے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے معاملے کی گونج بیرون ملک بھی پہنچ گئی,غیر ملکی ایئرلائنز نے بھی پاکستانی پائلٹس و ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا ہے۔ غیرملکی ایئرلائنزکی جانب سے کاروائیاں وزارتِ ہوابازی کی جاری فہرست کو بنیاد بنا کر کی گئیں۔

کویت ایئرویز نے 7 پاکستانی پائلٹس اور56 انجینئرزکو گراؤنڈ کردیا، قطر، اومان ایئر اور ویتنام ایئر میں موجود پاکستانی پائلٹس، انجئنیرز، گراؤنڈ ہینڈلنگ اسٹاف کی فہرستیں تیار کر لی,ان تمام ملازمین کو پاکستانی اتھارٹیز کی رپورٹ موصول ہونے تک مبینہ طور پر گراؤنڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے پائلٹس کے لائسنسزکے حوالے سے مختلف سفارتخانوں اور بین الاقوامی ایوی ایشن اتھارٹیزکو خطوط ارسال کردیئے ہیں، جس میں مشتبہ پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے اور اصل لائسنسز کے حامل پائلٹس کی پروازیں بدستور آپریٹ کرنے کا بتایا گیا ہے۔

ایوی ایشن فہرستوں کے مطابق پی آئی اے، سرین اور ایئربلو کے اوسطاً ایک تہائی ہواباز مشتبہ لائسنس کے حامل ہیں، ایوی ایشن ڈویژن کی جاری فہرست میں متعدد غلطیوں کا بھی انکشاف کیا گیا۔141 کی فہرست میں ڈیڑھ سال قبل معطل کئے گئے 17 ہواباز بھی شامل ہیں۔ فہرست میں ایسے پائلٹس کے نام بھی شامل جو مستند لائسنسز کے حامل ہیں، جبکہ متعدد پائلٹس کا پرسنل نمبر بھی موجود نہیں۔

1 COMMENT

Leave a Reply