Farukh Khokhar croron rupay ki 30 gariyan, reech, 7 Sheron Samait bomb proof Gari istemal karty hain



[ad_1]

فرخ کھوکھر کروڑوں روپے کی 30 مہنگی گاڑیاں، جنگلی ریچھ اور 7 شیروں سمیت بم پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں، ڈیرہ تاجی کھوکھر آپ بھی دیکھیے

#FarrukhKhokhar #TajiKhokhar

Dera Taji Khokhar Rawalpindi Chaklala,Rich Lifestyle

32 COMMENTS

  1. Why Daily Pakistan is promoting this filthy rich guy. What's the point? What message Daily Pakistan is trying to convey through this video to poor people of a poor country Pakistan 🇵🇰. Shame on you.

  2. راولپنڈی
    تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جڑواں شہروں میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے مرحوم تاجی کھوکھر کے صاحبزادے فرخ کھوکھر کے خلاف شہری کے پلاٹ پر قبضہ کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں نیا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ اسی کیس میں مبینہ طور پر تفتیشی آفیسر کو ساڑھے تین لاکھ روپے رشوت دینے کی کوشش کرنے پر فرخ کھوکھر کے دست راست واجد عباسی کو رشوت کی رقم سمیت گرفتار کرکے ایک اور مقدمہ درج کیا گیا۔ دونوں مقدمات 20 جولائی 2021ء کو تھانہ ائیرپورٹ راولپنڈی میں درج کئے گئے۔ کرنل امان اللہ روڈ بہارہ کہو کے رہائشی راؤ محمد رمضان نامی شہری نے پولیس تھانہ ائیر پورٹ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ میں نے اپنے چھوٹے بھائی راؤ محمد عرفان جوکہ سعودی عرب میں مزدوری کرتا ہے کے ساتھ مل کر 3 نومبر 2020ء کو چھ مرلے پلاٹ واقع شاہین ٹاؤن گلی نمبر آٹھ موضع گنگال راولپنڈی میں مسمی راجہ عبدالقیوم ولد راجہ عاشق علی سے بذریعہ رجسٹری کروا کر 36 لاکھ روپے میں خریدا اور قبضہ لیا۔ تقریباً چھ ماہ تک پلاٹ کا قبضہ ہمارے پاس رہا۔ ایک ماہ قبل میں اپنے پلاٹ پر گیا تو دیکھا کہ مین گلی جو میرے پلاٹ کے ساتھ ملحقہ تھی سیمنٹ بلاک کی دیوار بنی ہوئی ہے اور میرے پلاٹ پر کسی نے دیوار لگاکر قبضہ کرلیا ہے۔ پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ فرخ کھوکھر ولد امتیاز کھوکھر عرف تاجی کھوکھر نے میرے پلاٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔ میں نے فرخ کھوکھر سے بات کی تو اس نے کہاکہ اگر دوبارہ یہاں آئے تو زندہ نہیں جاؤ گے میں تمہیں اور تمہارے بھائی رضوان کو جان سے مار دوں گا۔ میں دوبارہ پلاٹ پر گیا تو وہاں سات آٹھ نامعلوم مسلح افراد بیٹھے ہوئے تھے۔ میں ڈر کی وجہ سے واپس آگیا ۔ ہم غریب لوگ ہیں۔ ہم دونوں بھائیوں نے اپنی جمع پونجی لگاکر پلاٹ خریدا تھا تاکہ اس پر مکان بناسکیں۔ لیکن پلاٹ پر فرخ کھوکھر اور اس کے ساتھیوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 1100/21 بجرم 506 ضمن ٹو، 440/447/511/148/149 کے تحت درج کرلیا۔ اس ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ائیرپورٹ پولیس نے فرخ کھوکھر کے دست راست واجد محمود عباسی کے خلاف مقدمہ نمبر 1102/21 بجرم 162 ت پ درج کیا۔ یہ مقدمہ سب انسپکٹر راجہ محمد عثمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ ایک شخص میرے دفتر میں آیا جس نے اپنا نام واجد محمود عباسی ولد محمد صابر عباسی بتایا اور کہا کہ آپ کے پاس مقدمہ نمبر 1100/21 کی تفتیش ہے جس میں فرخ کھوکھر نامزد ملزم ہے۔ مجھے فرخ کھوکھر نے آپ کے پاس بھیجا ہے جس کی ملک زاہد سے بھی بات ہوگئی ہے۔ فرخ کھوکھر نے آپ کے لئے کچھ رقم بطور رشوت بھجوائی ہے تاکہ مقدمہ سے ان کا نام نکالتے ہوئے انہیں بے گناہ کر دیں۔ یہ کہتے ہوئے واجد عباسی نے اپنی جیب سے پیسوں کی گڈی نکال کر بطور رشوت پیش کی جوکہ ساڑھے تین لاکھ روپے تھی۔ جس پر اسے رشوت دینے کے جرم میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔

  3. Baaap Dada Logo Ki Zameeen Our Qatil Kr Gay Puri Pakistan Ko Ptha Hai our Kaal K Aye Beta kasam Kaah Raha hai anchor Bhi kah Raha Ho Ga Baghairhti ki Haad Hai waisaa

Leave a Reply