Couple jumped in canal

‏عاشق ڈوب کر بھی بچ گئے۔ رینالہ خورد نہر میں عاشق معشوق نے چھلانگ لگا دی. لڑکی کو پولیس نے بچا لیا. جبکہ مرد اندھیرے میں دوسرے کنارے سےنکل کر گھر چلا گیا۔

Couples in love jumped in canal

ریسکیو والے 16 گھنٹے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے۔
لڑکی نے بعد میں پولیس کو بیان دیا. جسکے بعد ریسکیو آپریشن بند ہوا۔

پولیس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہو ہے کہ غلام ظہراں زوجہ محمد عرفان ساکن ٹھیکریوالہ نامی خاتون نے اپنے عاشق محمد علی کے ساتھ ایل بی سی ڈی نہر (ضلع فیصل آباد) میں خودکشی کی غرض سے چھلانگ لگائی۔

تاہم لوگوں کے اکٹھے ہو جانے اورریسکیو 1122 کی بروقت آمد پہ خاتون کو بروقت نکال لیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں سولہ گھنٹے تک مرد کی ڈیڈ باڈی ڈھونڈتیں رہیں لیکن ناکامی ہوئی۔

سولہ گھنٹے کے بعد ظہراں بی بی نے ہوش میں آ کر بیان دیا کہ اس کا عاشق (محمد علی) تو نہر میں چھلانگ لگا کر دوسری طرف سے صحیح سلامت باہر نکل گیا تھا۔

پولیس نے مرد و خاتون کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس ایف آئی آر کی کاپی سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے کے بعد عوام لطف لے رہی ہے۔

Leave a Reply