Ashraf Ansari Joins Tiger force

گجرانوالہ کا نون لیگی ایم پی اے، اشرف انصاری، پاکستان تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس میں شامل۔ عمران خان آپ نے امت مسلمہ کے ساتھ وفا کی ہے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ن لیگی ایم پی اے کا ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی یو این کی تقریر نے متاثر کیا، ن لیگی ایم پی اے اشرف انصاری کی ٹائیگر ریلیف فورس کے موقع پر خطاب#PTI#PTIGovermment#PMImranKhan

Posted by Pakistan Tahreeke Insaf on Monday, July 6, 2020

گجرانوالہ میں نون لیگی ایم پی اے اشرف انصاری نے ٹائیگر فورس کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کے کر دار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے امت مسلمہ کے ساتھ وفا کی ہے ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

گوجرانوالہ میں منعقدہ ٹائیگر فورس کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ن لیگی ایم پی اے اشرف انصاری نے نہ صرف ٹوپی پہنی بلکہ جیکٹ بھی پہن لی اور تقریب میں شرکت کرنے والے ٹائیگر فورس کے جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

اشرف انصاری کا ٹائیگر فورس کی تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوا تھا لیکن مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ میں سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہہ سکوں۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل بھی ن لیگی ایم پی اے اشرف انصاری نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، جس کی رنجش پر ن لیگ کے کارکنان نے ان کے گھر پر حملہ کر دیا تھا اور توڑ پھوڑ شروع کردی تھی، تاہم اس حملے میں اشرف انصاری اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے تھے۔

Leave a Reply