Imran Ashraf accused of mistreatment with domestic worker
مالک مکان عمران اشرف۔

ایک اور کمسن ملازمہ ڈیفنس کے فرعون کے ظلم کا شکار، مالک نے سر میں مار مار کر زخم کر دیے اور زخم خراب ہو گئے، لیکن علاج بھی نہ کرانے دیا، لاہور پولیس نے بچی کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کشور نامی کمسن لڑکی، ڈیفینس، فیز 5،لاہور کے ایک رہائشی عمران اشرف کے گھر گزشتہ سوا سال سے ملازمہ ہے۔ عمران اشرف نامی شخص کشور پہ چوری کے شک کی بنا پہ تشدد کرتا رہا اور ملازمہ کے سر میں زخم کر دیے۔

Domestic worker Kishwar
ملازمہ کشور

ملازمہ کے بھائی فریال نے اپنی بہن سے ملاقات کے وقت زخم دیکھے جو علاج نہ کرانے کی وجہ سے خراب ہو چکے تھے۔ تفصیل پوچھنے پی بہن نے مالک مکان کے ظلم کی تفصیلات بھائی کو بتائیں۔

کشور کے بھائی فریال کے پولیس کو رپورٹ کرنے پر، لاہور پولیس، ڈیفینس پولیس سٹیشن نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمہ کے خلاف ہی چوری کا مقدمہ عمران اشرف کی مدعیت میں درج کر لیا۔

Copy of the FIR against Domestic worker Kishwar who became the victim of domestic violence from her employer

ملازمہ اور اس کے مالک عمران اشرف کی تصاویر سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے کے بعد لاہور پولیس نے، ملازمہ کے خلاف ہی درج کیے گئے کیس کی کاپی شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ “‏گھریلو ملازمہ کشور کے بھائی فریال کی مدعیت میں مالک مکان عمران اشرف کے خلاف کراس ورژن مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ لاہور پولیس نے ملازمہ کے خلاف مقدمے کی کاپی تو شیئر کی لیکن ملزم عمران اشرف کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی کاپی شیئر کرنے سے گریز کیا۔

اس کے علاوہ غور طلب بات ہے کہ ملزم عمران اشرف کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ اسی تاریخ یعنی 14 جون کو درج کیا جس دن یہ واقع سوشل میڈیا پہ سامنے آنا شروع ، جبکہ رپورٹ میں لکھے عمران اشرف کے دعوے کے مطابق ملازمہ اس کے گھر سے گزشتہ سوا سال سے چوری کر رہی ہے، لیکن اس نے کبھی اس معاملے کی رپورٹ پولیس کو نہیں کی۔ بلکہ خود ہی ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

4 COMMENTS

  1. عاشق ڈوب کر بھی بچ گئے، عشق میں خودکشی کرنے کیلئے نہر کودنے والا جوڑے کی دلچسپ داستان -

    […] والے 16 گھنٹے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے۔لڑکی نے بعد میں پولیس کو بیان دیا. جسکے بعد ریسکیو آپریشن بند […]

  2. جائیداد کے لیے والد کا قتل، بیٹی کی انصاف کے لیے دہائیاں - Urdu News

    […] کھوڑا پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او عبدالرزاق تھیبو کو اس حملے سے متعلق بتایا […]

  3. ویڈیو: جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے ،پولیس نے گھر گرا کر معذور بچوں کو باہر پھینک دیا -

    […] رہا ہے، جس کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے، لیکن ایل ڈی اے اور پولیس نے معذور بچوں کے گھر پر قبضہ کرتے ہوئے بلڈوزر چلا […]

  4. ویڈیو: خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کی مدد کی اپیل اور پولیس کا رسپانس -

    […] تو انہوں نے بہت مشکل سے ہماری ایف آئی آر کاٹی کیوں کہ پولیس والے بھی ان ملزمان سے ملے ہوئے […]

Leave a Reply